Digital Tanhai Screen Ki Chaka Chond Mai Dhundatay Rishtay

ڈیجیٹل تنہائی: سکرین کی چکا چوند میں دھندلاتے رشتے

آج کے دور میں جہاں ٹیکنالوجی کی اہمیت و افادیت ہے اور اب ہماری ضرورت بھی بن چکی ہے، اس کا اثر ہماری زندگی میں بہت حائل ہو چکا ہے۔ گزشتہ چند سال قبل ٹی وی اسکرین پر ایک آئس کریم کا اشتہار نظر سے گزرا تھا۔ آج وہی اشتہار اپنی آنکھوں سے سچ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

کل ہی کا واقعہ ہے۔ ڈائننگ ٹیبل (dining table) پر کھانا لگایا جا رہا تھا۔ سب کو اپنے اپنے کمروں سے آوازیں دے کر بلایا گیا۔ ہر فرد اپنے کمرے سے نکلا، ہاتھ میں موبائل فون تھام رکھا تھا۔ کچن سے ڈائننگ ٹیبل اور پورے کمرے میں کھانے کی خوشبو پھیلی ہوئی تھی۔ لیکن کھانے کی ٹیبل پر عجیب خاموشی تھی۔ گھر کا ہر فرد سر جھکائے بیٹھا ہوا تھا، آپس میں بات چیت کے بجائے ہاتھوں میں اسمارٹ فون تھام رکھا تھا، انگلیاں موبائل پر ٹک ٹک چل رہی تھیں، سر جھکائے آنکھیں موبائل فون پر ٹکائے بیٹھے ہوئے تھے اور کسی نے کانوں میں ایئر پوڈز لگائے ہوئے تھے۔ حتیٰ........

© Daily Urdu (Blogs)