Danai Ki Pehli Do Eentein
دانائی کی پہلی دو اینٹیں
ایتھنز میں ڈھائی ہزار سال پہلے ایک سنگ تراش کا بیٹا تھا۔ یہ ننگے پاؤں بازار میں گھومتا ہے۔ اس کی ماں دائی تھی جو بچے جنواتی تھی۔ ایک دن یہ بیٹا مسکرا کر کہتا ہے۔ میں بھی دائی ہوں۔ بس میں لوگوں کے ذہنوں سے سچ جنواتا ہوں۔ اس کا نام سقراط تھا۔
کہتے ہیں ڈیلفی کے مندر سے اعلان ہوا کہ کوئی انسان سقراط سے زیادہ دانا نہیں۔ وہ سیاست دانوں کے پاس گیا، شاعروں کے پاس، کاریگروں کے پاس گیا۔ ہر ایک کو اپنے علم کا یقین تھا اور ہر ایک کا یقین شک کی ایک چوٹ نہ سہہ سکا۔ آخر وہ اس نتیجے پر پہنچا کہ میں ان سے صرف ایک بات میں آگے ہوں۔ میں جو نہیں جانتا، اس کے جاننے کا دعویٰ نہیں کرتا۔
اور سقراط سے کچھ ہی پہلے، ہزاروں میل دور چین میں، ایک یتیم لڑکا غلّے کے گودام کا حساب لکھا کرتا تھا اور مویشیوں کی رکھوالی کرتا تھا۔ وہ تین برس کا تھا جب باپ کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔ دنیا نے اسے کنفیوشس کے نام سے جانا۔ وہ کہتا تھا۔ میں پیدائشی دانا نہیں ہوں، میں نے علم سے محبت کی اور اسے ڈھونڈتا رہا۔ اپنی زندگی کا خلاصہ اس نے یوں کیا کہ پندرہ برس کی عمر میں سیکھنے کی ٹھانی اور ستر برس کی عمر تک........
