menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aik Din, Do Waqiat Aur Aik Bebas Qaum

35 0
09.08.2026

ایک دن، دو واقعات، اور ایک بے بس قوم

سات اگست کو مکہ میں تین حکمران کھڑے ہیں۔ طیب اردوغان، محمد بن سلمان، شہباز شریف۔ ایک معاہدے پر دستخط ہو رہے ہیں "تینوں میں سے کسی ایک پر حملہ، تینوں پر حملہ سمجھا جائے گا" اور بالکل اُسی دن، اُسی وقت، ہمارے شہروں کی سڑکوں پر چند لوگ بینر اٹھائے کھڑے ہیں "پیٹرول دو سو پچیس کرو، لیوی ختم کرو"۔ سوال یہ نہیں کہ کون سی خبر بڑی تھی۔ دونوں بڑی تھیں۔ سوال یہ ہے کہ ہمارا دل کس خبر پر دھڑکا اور کیوں؟ جو قوم اپنے معاہدے پر تو جوش سے بھر جائے مگر اپنی روٹی پر چپ سادھ لے، اُس دن مسئلہ سرحد پر نہیں ہوتا، مسئلہ دماغ کے اندر ہوتا ہے۔

ذرا ٹھنڈے دل سے دیکھیں۔ مکہ کا معاہدہ بہت اہم ہے۔ ایک ایٹمی طاقت، ایک دولت مند سلطنت اور ایک بڑی فوج والا ملک تینوں ایک صف میں ہیں۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں مگر یہ معاہدہ اُس آدمی کی زندگی کی مشکلات نہیں بدلے گا جو صبح موٹر سائیکل میں تیل ڈلواتے وقت جیب ٹٹولتا ہے۔ لیوی، ٹیکس اور چارجز کے بعد پاکستان میں پیٹرول اپنے کئی ایشیائی ہمسایوں سے مہنگا بکتا ہے۔ قیمت ہر روز بڑھتی ہے جبکہ کمی کا دکھاوا کیا جاتا ہے۔ ایک طرف قومی طاقت کا نشہ، دوسری طرف گھر کا خالی چولہا۔ ہے نا دلچسپ بات کہ اس ہجوم نے........

© Daily Urdu (Blogs)