Khush Khush Khush

لفظ خوش کا مرقع۔۔ خوش اخلاق، خوش مزاج، خوش گفتار، خوش لباس اور خوش شکل۔

وینکوور سے جہاز اُڑنے والا ہے۔ سامان باندھا جا چکا ہے۔ امی چلیں، بیٹا پوچھتا ہے۔ دو منٹ، ذرا ہمسائی کو مل آؤں، ماں یہ کہتے ہوئے باہر نکل جاتی ہے۔ بیٹا سوچ میں پڑ جاتا ہے۔ ہمسائے میں تو کوئی دیسی نہیں رہتا، پھر امی کسے ملنے گئی ہیں۔

ماں ساتھ والے فلیٹ کی دروازے پہ دستک دیتی ہے۔ گوری دروازہ کھولتی ہے۔ ماں کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہے۔ اب تک وہ اس ادھیڑ عمر عورت کو صرف لفٹ میں ملتی رہی ہے اور بات چیت صرف ہیلو تک محیط ہے۔ ماں ہاتھ سے ہوائی جہاز اُڑتا دکھا کر کہتی ہے، ایروپلین، پاکستان، بائی بائی۔ گوری ماں سے لپٹ جاتی ہے۔ ماں پیار کرتی ہے اور ہاتھ میں دبا ہوادس ڈالر کا نوٹ نکال کر دیتی ہے، بے بی، چاکلیٹ۔۔ بائی بائی۔

ماں بیٹی کے ساتھ کپڑے لینے جاتی ہے لیکن پانچ چھ سوٹوں کی بجائے ایک سوٹ لیتی........

© Daily Urdu (Blogs)