Chamoona Writer Ya Chamooni Writer?

چمونا رائٹر یا چمونی رائٹر؟

ارے انہیں کیسے پتہ چلا؟ کہتے ہوئے ہنس ہنس کے جب ہم بے حال ہو چکے تب ارد گرد بیٹھی سہیلیوں نے پوچھا کہ کیا پڑھ لیا آپ نے جو ہنسی نہیں رک رہی۔

چمونا۔۔ کہتے ہوئے ہم پھر ہنس پڑے۔

چمونا؟ وہ کیا ہوتا ہے؟

کراچی کی رہنے والی سہیلی نے حیرت سے پوچھا۔

تمہیں چمونے کا نہیں پتہ، ہم نے اچھل کر کہا۔

نہیں، وہ معصومیت سے بولی۔

کیا تمہیں کبھی چمونوں سے پالا نہیں پڑا۔۔ ہم مزید حیرت سے بولے۔

اس نے نفی میں سر ہلایا۔

ہم نے سوچا شاید چمونا لفظ پنجابی کا ہے سو چمونوں کے لئے ان کی اردو کے پاس کوئی اور لفظ ہوگا۔

سنو تم لوگ پیٹ کے کیڑوں کو کیا کہتے ہو؟

بھئی ایک خاص قسم کے کیڑے ہوتے ہیں سفید رنگ کے چھوٹے چھوٹے جو پاخانے والی جگہ پہ خوب زور زور سے کاٹتے ہیں، ان کو کیا کہہ کر پکارتے ہو؟

نہیں بھئی وہ خاص کیڑے ہیں۔۔ انگریزی میں پن ورم یا تھریڈ ورم کہلاتے ہیں۔۔

اچھا وہ پن ورم، وہ ہنسی۔

ہاں، وہ۔۔ وہ پن ورم۔۔ کیا تمہیں کبھی نہیں ہوئے بچپن میں؟

اچھا ویسے بچوں کی اکثریت میں ہوتے ہیں وہ۔۔ پیٹ کے کیڑے عرف چمونے۔۔

اس ساری بحث کے بعد ہم نے سوچا کہ دیکھیں تو سہی چمونا کس زبان کا لفظ ہے؟ گوگل چاچا نے مدد کی اور ہم پہ انکشاف ہوا کہ جس لفظ کو ہم پنجابی کی دین سمجھے تھے وہ تو سنسکرت زبان میں پاؤں........

© Daily Urdu (Blogs)