menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Qurbani

23 0
26.05.2026

عید قربان آتے ہی ہمارا وہ طبقہ جو خود کو سیکولر یا ملحد کہلواتا ہے وہ قربانی پر انگلیاں اُٹھانے لگتا ہے۔ ہمارے ہاں ملحد بھی تبلیغی ملحد ہے جس کا ایمان ہے کہ اپنا نظریہ پھیلانا ضروری ہے۔

انسان یا تو مذاہب میں بٹا ہے یا مذاہب کا انکاری ہے۔ آپ کسی مذہب کے پیروکار ہیں یا نہیں ہیں مگر انسان تو ہیں اور مذہب انسانیت کی رو سے انسان کے عقائد کا احترام کرنا سیکھیں۔ کسی کے مذہب کی تضحیک کریں گے تو جواب میں نفرت ہی پائیں گے۔ جو انسان جس مذہب پر قائم ہے وہ اسے ابدی سچائی مانتے ہوئے قائم ہے۔ آپ اس کے بنیادی مذہبی عقائد کو چھیڑ کر کیا حاصل کریں گے؟ فضول لایعنی پنگے بازی اور بس۔ دنیا میں جتنے بھی مذاہب ہیں اور ان مذاہب میں جتنے بھی تہوار یا شعائر ہیں ان کا احترام کرنا سیکھیں۔ آپ سب بظاہر انسان ہی پیدا ہوئے اور انسان جیسے ہی نظر آتے ہیں۔ غیر مسلموں کے مذہبی تہواروں سمیت مسلمانوں کے تہواروں کا بھی احترام کریں۔ جیسے ہی کوئی انسان مذہبی تہواروں کو ٹارگٹ کرنے جیسی حرکت کرتا ہے وہ نظر سے گر جاتا ہے اور جب کوئی دانش مندی کا دعویٰ دار انسان ایسا کرے تو شدید گھِن آنے لگتی ہے۔

میں قربانی نہیں کروں گا میں واٹر کولر لگواؤں گا۔ میں قربانی کی بجائے فلاں فلاحی کام پر پیسے لگاؤں گا۔ وغیرہ وغیرہ جیسی........

© Daily Urdu (Blogs)