Jan Jokham Mein Nahi Dalna Chahta |
جان جوکھم میں نہیں ڈالنا چاہتا
چند ماہ قبل لاہور گینگ وار پر سلسلہ وار مضامین لکھے تھے جن میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں جرائم کی دنیا سے منسلک کرداروں کا تفصیلی ذکر کرتا رہا۔ جرم کی دنیا مکڑی کا جالا ہے جہاں ہر تار الگ الگ رہتے ہوئے بھی آپس میں کہیں نہ کہیں جڑا ہوتا ہے۔ ٹیپو ٹرکاں والا، طیفی و گوگی بٹ، بابا و حنیفہ، مظہر تبی، ارشد امین چوہدری، اسد پرنس، طاہر پرنس، بھولا سنیارا، ہمایوں گجر، مظہر شاہ، رانا ثروت، ببو خان، انو چبیل سمیت کئی گینگسٹرز اور اُجرتی قاتلوں کی وہ سلسلہ وار مضامین کی کڑی تھی جن کا تانا بانا کہیں نہ کہیں آپس میں ملتا تھا۔ ان مضامین کا ماخذ ریسرچ ورک تھا جس میں انسپکٹر عابد باکسر سے ذاتی ملاقات، انسپکٹر نوید سعید اور چند پولیس افسران کے انٹرویوز سمیت یوٹیوب پوڈکاسٹس، میڈیا رپورٹس اور گوالمنڈی، شاہ عالمی اور سوتر منڈی اندرون لاہور کے کچھ جیتے جاگتے عینی شاہدین سے حاصل شدہ معلومات تھیں۔
اس سیریز پر بہت زیادہ فیڈ بیک موصول ہوا۔ یہ فیڈ بیک پولیس افسران کی جانب سے بھی ملا، وسعت اللہ خان صاحب جیسے مایہ ناز صحافی سے بھی ملا اور کچھ ان لوگوں سے بھی ملا جن کے ہاں ان مضامین کا ذکر ہونا خطرے کی بات ہو سکتی تھی۔ چونکہ جرم کی دنیا سیاسی یا بااثر افراد........