Muttahida Arab Emirate Aur Mojuda Surat e Haal |
متحدہ عرب امارات اور موجودہ صورت حال
خلیج فارس کی موجودہ جیو پولیٹیکل صورتحال اور متحدہ عرب امارات کی حالیہ پندرہ سالہ سرگرمیوں کا اگر گہری سیاسی بصیرت کے ساتھ جائزہ لیا جائے، تو یہ حقیقت عیاں ہوتی ہے کہ امارات اب محض ایک روایتی ریاست نہیں رہا۔ امارات کی حکمتِ عملی کو کسی ایک جنگ یا وقتی تناؤ کے تناظر میں نہیں، بلکہ ایک وسیع تر علاقائی سیکیورٹی آرکیٹیکچر کے فریم ورک میں سمجھنے کی ضرورت ہے۔
بظاہر امارات اور سعودی عرب ایک ہی صف میں نظر آتے ہیں، لیکن strategic سطح پر ان کے درمیان شدید مفادات کی جنگ جاری ہے۔ یمن کے محاذ پر، بالخصوص جنوبی یمن میں، ان دونوں کے درمیان نفوذ کی یہ جنگ اس حد تک بڑھی کہ سعودی جنگی طیاروں کو اماراتی حمایت یافتہ گروہوں پر بمباری کرنا پڑی۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ امارات خطے میں سعودی عرب کا کوئی تابع اتحادی نہیں، بلکہ اس کا........