Iran Mein Ehtejaj Aik Tajzia

لاہور میں لمز میں تعینات ایک ایرانی نژاد امریکی پروفیسر "نوید زرّین نل" سے جب میں نے پوچھا کہ امریکا و مغربی ممالک ایران کی اسلامی رجیم کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، آپ کا کیا خیال ہے؟ تو انہوں نے مجھے کہا کہ ان کا ارادہ رجیم تبدیلی نہیں ہے، بلکہ یہ ایران کو شام اور لیبیا بنانا چاہتے ہیں۔

ان کی یہ بات درست تھی، ٹرمپ نے بھی عندیہ دے دیا کہ وہ سو کالڈ مظاہرین کی مدد کریں گے یعنی اپوزیشن کو خوب اسلحہ دے کر ایران میں سرگرم کر دیا جائے گا یوں یہ ملک شدید انتشار کا شکار ہو جائے گا، ملک کے ایک حصّے میں جمہوری اسلامی حکومت رہے گی اور باقی ملک ٹکڑوں میں بٹ جائے گا۔ بالکل شام والی صورتحال ہوگی۔ ایران جن جن ممالک میں گھسا ہے وہاں کے حالات پر نظر دوڑا لیں، آپ کو بات سمجھ آ جائے گی۔

یہ مظاہرے بظاہر معاشی صورتحال کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔ حسب معمول مجھے امید ہے کہ اسلامی حکومت ان مظاہروں کو اس بار بھی دبا دے گی۔ لیکن ایران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف عالمی استعمار اب سرگرم ہو چکی ہے۔ حماس اور حزب اللہ کو........

© Daily Urdu (Blogs)