World Order Ki Raakh Aur Qibla e Awal Ki Pukar |
ورلڈ آرڈر کی راکھ اور قبلہ اول کی پکار
تاریخ کے ماتھے پر ثبت یہ معرکہ محض دو قوتوں کا ٹکرا نہیں بلکہ باطل کے غرور اور حق کی استقامت کے درمیان وہ لکیر ہے جس نے فرعونِ وقت کے تکبر کو خاک میں ملا دیا ہے جب امریکہ اور اسرائیل نے اپنی نام نہاد ناقابلِ تسخیر ٹیکنالوجی کے زعم میں ایران کی سرزمیں پر شب خون مارنے کی جسارت کی تو انہیں گماں تھا کہ ان کے جدید ترین دفاعی نظام اور سٹیلتھ طیارے فضائوں میں حاکمیت کی نئی داستان رقم کریں گے مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔
ایران کے صبر و استقامت نے جب انتقام کی صورت اختیار کی تو مغرب کا وہ سحر ٹوٹ گیا جو دہائیوں سے دنیا کی آنکھوں پر مسلط تھا۔ ایرانی عقابوں نے جب صیہونی ریاست اور امریکی اڈوں پر اپنے آتشیں تھپیڑوں کا رخ کیا تو وہ جدید ترین ریڈار اور پیٹریاٹ میزائل سسٹم تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئے جن پر واشنگٹن اور تل ابیب کو ناز تھا۔ آسمان سے برستی ان بجلیوں نے نہ صرف اسرائیل کے دفاعی حصار کی دھجیاں اڑائیں بلکہ وائٹ ہائوس کے ایوانوں میں وہ لرزہ طاری کیا جس کی بازگشت صدیوں سنائی دے گی۔
یہ حملہ اتنا شدید اور ہمہ گیر تھا کہ دشمن کو سنبھلنے کا موقع تک نہ ملا اور ان کی عسکری برتری کا جنازہ سرِعام نکل گیا۔ بحیرہ عرب سے لے کر مقبوضہ فلسطین کی گلیوں تک امریکی ہیمونی اور اسرائیلی تکبر کا غرور پاش پاش ہو چکا ہے۔ یہ شکست........