menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Baqa Ka Parwana Ya Muashi Asoodgi

14 0
27.05.2026

بقا کا پروانہ یا معاشی آسودگی

امریکہ اور ایران کے مابین جنگ کی پل پل بدلتی صورتحال نے پورے خطے کو ایک ہولناک دہانے پر لا کھڑا کیا ہے جہاں بارود کی بو اور جنگی بادلوں نے امن کی ہر امید کو دھندلا دیا ہے۔ اس نازک ترین موڑ پر پاکستان نے ہمیشہ کی طرح ایک مخلص ہمسائے اور ذمہ دار مسلم ملک کا کردار ادا کرتے ہوئے تباہی کا رخ موڑنے کی سنجیدہ ترین کوششیں تیز کر دی ہیں۔ فیلڈ مارشل اور وزیر داخلہ کا ہنگامی دورہ ایران اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کا واحد مقصد برادر اسلامی ملک کو ایک ایسی بڑی تباہی سے بچانا ہے جو پورے مشرق وسطی کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ اگر یہ جنگ بند نہیں ہوتی تو امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کا مادی اور انسانی انفراسٹرکچر بری طرح تباہ ہو جائے گا جس سے لاکھوں بے گناہ جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

عالمی معیشت کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھنے والی آبنائے ہرمز کی بندش سے دنیا بھر میں تیل کی سپلائی معطل ہو جائے گی جس سے ایسا بدترین عالمی معاشی بحران جنم لے گا جس کا بوجھ غریب ممالک برداشت نہیں کر پائیں گے۔ مزید برآں اس جنگ کی چنگاریاں پڑوسی ممالک تک پھیلیں گی جس سے پناہ گزینوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سیلاب امڈ آئے گا اور دہشت گرد تنظیموں کو دوبارہ سر اٹھانے کا موقع ملے گا پاکستان کی یہ مخلصانہ کوششیں دراصل اس خطے کو اسی خوفناک اور ناقابل تلافی نقصان سے بچانے کی ایک آخری پکار ہیں۔

امریکہ اس وقت مشرق وسطی اور عالمی سیاست کے پس منظر میں انتہائی گہری اور خطرناک چالیں چل رہا ہے جس کے تحت اس نے سعودی عرب دبئی قطر اور بحرین سمیت خطے کے متعدد اہم ممالک کو اپنے سٹریٹیجک........

© Daily Urdu (Blogs)