Akhri Marka
جس طرح ستھرا پنجاب مہم نے صوبے کے طول و عرض سے غلاظت اور تعفن کے ڈھیروں کو سمیٹ کر عوام کو ایک پاکیزہ اور صحت مند ماحول فراہم کیا بالکل اسی طرح اب دھرتی کے ایک اور انتہائی اہم اور حساس حصے یعنی بلوچستان میں بھی ایک عظیم الشان تطہیر کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے جہاں گوادر کی گہری بندرگاہ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے عالمی اہمیت کے عظیم منصوبے پورے ملک کی معاشی ترقی کے ضامن ہیں لیکن کچھ ملک دشمن قوتیں اور ان کے آلہ کار دہشت گرد اس سنہری خطے میں بدامنی پھیلا کر یہاں کے معصوم شہریوں کا خون بہا رہے ہیں اور تعمیر و ترقی کے اس خوبصورت سفر کو روکنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان سیکیورٹی اداروں نے جدید ترین انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں اور نیٹ ورکس کو نیست و نابود کیا ہے اور سرحد پار سے پناہ پانے والے شرپسندوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔
بلوچستان اس وقت عالمی جیو پولیٹکس کا وہ حساس ترین میدان جنگ بن چکا ہے جہاں پاکستان کی معاشی شہ رگ یعنی گوادر پورٹ کو کاٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر انتہائی........
