Firdous e Arzi Ka Saheefa e Jamal Gilgit Baltistan (2)

فردوسِ ارضی کا صحیفہِ جمال "گلگت بلتستان" (2)

گلگت بلتستان میں بہار کی آمد سے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے مدتوں بعد کسی ماں کی ویران آنکھوں میں اپنے بچھڑے ہوئے بیٹے کی واپسی کی چمک اُتر آئی ہو۔ ایسا لگتا ہے جیسے کسی غمزدہ دل میں اچانک امید کی پہلی کرن جاگ اُٹھی ہو۔

جب بہار اس فردوسِ ارضی کے دروازوں پر دستک دیتی ہے تو یوں معلوم ہوتا ہے جیسے اس دھرتی نے قوسِ قزح کے تمام رنگ اپنے دامن میں سجا لئے ہوں، زرد کلیاں خزاں رسیدہ یادوں کا استعارہ بن جاتی ہیں اور سفید پھول ایسے محسوس ہوتے ہیں جیسے کسی بچھڑے ہوئے انسان کی آخری دعا زمین پر اُتر آئی ہو۔ سرخ پھول یوں لگتے ہیں جیسے کسی عاشق کے دل کے زخم کھل اٹھے ہوں، نرگس کا پھول دیکھ کر یوں........

© Daily Urdu (Blogs)