Shehr e Iqtidar Ka Lahu Aue Bebas Riyasat

اسلام آباد وہ شہر جس کے در و دیوار اقتدار کے دعووں سے گونجتے ہیں ایک بار پھر لہو کی بو سے پہچانا گیا۔ ترلائی کا دھماکہ کوئی اچانک سانحہ نہیں یہ ایک اعلان ہے اعلان اس بے بسی کا جسے ہم ریاست کہتے ہیں اور اس نااہلی کا جسے ہم سکیورٹی کہتے رہے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں دھماکہ ہونا یوں ہے جیسے تاج محل کے سائے میں کھنڈر اگ آئے ہوں۔ سوال یہ نہیں کہ حملہ کیوں ہوا اصل سوال یہ ہے کہ اتنے دعووں کے باوجود اتنے کیمروں اور ناکوں کے ہوتے ہوئے موت ریڈ زون کے دروازے تک کیسے پہنچی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس ایک دھماکے میں 40 زندگیاں بجھ گئیں 60 سے زائد زخمی ہوئے اور ان میں پانچ شہداء گلگت بلتستان سے تعلق رکھتے تھے۔ ایسا خطہ جو خود دہائیوں سے ریاستی بے اعتنائی کا شکار رہا ہے کہا جا رہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں حالیہ مہینوں کے دوران 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بلوچستان........

© Daily Urdu (Blogs)