Islami Libade Mein Kalay Dhanday

اسلامی لبادے میں کالے دھندے

معاشرہ اُس وقت سب سے زیادہ خطرناک موڑ پر پہنچ جاتا ہے جب دھوکہ صرف بازاروں میں نہیں بلکہ مذہب کے نام پر بکنے لگے جب سفید لباس، لمبی داڑھی، مذہبی القابات اور روحانی گفتگو لوگوں کے اعتماد کو لوٹنے کا ذریعہ بن جائیں تو پھر نقصان صرف مالی نہیں رہتا بلکہ پوری قوم کا اخلاقی ڈھانچہ ٹوٹنے لگتا ہے۔

آج ہمارے اردگرد یہی المیہ شدت سے دکھائی دیتا ہےکل تک جو شخص بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومتا تھا دولت کی نمائش کرتا تھا، لوگوں میں پیسے بانٹتا تھا اور خود کو ایک مذہبی و سماجی شخصیت کے طور پر پیش کرتا تھا آج اسی کے گرد سوالات کا ایک طوفان کھڑا ہے۔ بظاہر سخاوت اور روحانیت کے پردے کے پیچھے ایک ایسا نظام چل رہا تھا جس میں لوگوں کو پیسہ ڈبل ہونے کے خواب دکھائے گئے سادہ لوح عوام کو لالچ اعتماد اور مذہبی تاثر کے ذریعے ایسے جال میں پھنسایا گیا جہاں ان کی عمر بھر کی جمع پونجی لمحوں میں غائب ہوگئی۔

یہ صرف ایک مالی فراڈ نہیں ہوتا یہ غریب آدمی کی امید کا قتل ہوتا ہے۔ وہ مزدور جس نے برسوں کی کمائی جمع کی وہ ماں جس نے بچوں کے مستقبل کے لیے زیور بیچا وہ نوجوان جس نے روزگار کے خواب دیکھے جب ان سب کا سرمایہ ڈوبتا ہے تو صرف بینک بیلنس ختم نہیں ہوتا بلکہ انسان اندر سے ٹوٹ جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ایسے واقعات کے بعد کئی لوگ ذہنی دباؤ، بے یقینی اور نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ جب معاملہ کھلنے لگا تو بیرونِ ملک فرار ہونے کی کوشش بھی کی گئی مگر حالات نے ساتھ نہ دیا اب جب احتساب کی گرفت مضبوط ہوئی اور سوالات ہر طرف سے اٹھنے لگے تو ایک مرتبہ پھر مذہب اور جذبات کا........

© Daily Urdu (Blogs)