menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Allama Mufti Jafar Hussain

18 0
yesterday

علامہ مفتی جعفر حسینؒ

29 اگست کو قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان، مایہ ناز عالمِ دین مترجم، مصنف اور مدبر رہنما علامہ مفتی جعفر حسینؒ کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے آپ کی وفات کو کئی دہائیاں گزر چکی ہیں مگر آپ کی علمی بصیرت ملی خدمات، اصولی سیاست اور شجاعانہ قیادت آج بھی ملتِ جعفریہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ملتِ جعفریہ پاکستان کو ایک منظم، باوقار اور نمایاں سیاسی و مذہبی شناخت دینے میں علامہ مفتی جعفر حسینؒ کا کردار سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے آپ نے نہ صرف ملت کے مذہبی و آئینی حقوق کے لیے آواز بلند کی بلکہ اپنے علم و قلم کے ذریعے اردو دنیا کو اسلامی علمی و ادبی سرمایہ بھی عطا کیا۔

علامہ مفتی جعفر حسینؒ 1914ء میں گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی دینی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ مذہبی تعلیم کے لیے لکھنؤ کے مدرسہ ناظمیہ تشریف لے گئے علم کی پیاس نے آپ کو نجف اشرف تک پہنچایا جہاں حوزۂ علمیہ میں تقریباً پانچ برس قیام کیا اور آیت اللہ العظمیٰ سید ابوالحسن اصفہانی سمیت جید فقہاء و علماء سے کسبِ فیض کیا یہی علمی تربیت آگے چل کر آپ کی شخصیت میں فقہی بصیرت، دینی فہم فکری پختگی اور سیاسی شعور کا حسین امتزاج بن گئی۔

اپریل 1979ء میں بھکر میں منعقد ہونے والے تاریخی کنونشن میں آپ کو بالاتفاق قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان منتخب کیا گیا یہ محض ایک منصب نہیں تھا بلکہ ایک ایسی ذمہ داری تھی جسے آپ نے اپنی آخری سانس تک اخلاص اور استقامت کے ساتھ نبھایا۔ آپ کی قیادت میں ملتِ جعفریہ نے اپنے مذہبی و آئینی حقوق کے لیے منظم جدوجہد کا آغاز کیا اور تحریکِ نفاذِ فقہِ........

© Daily Urdu (Blogs)