Khawaja Asif Aur Lesco (2) |
خواجہ آصف اور لیسکو (2)
میں نے اپنے پچھلے کالم میں لیسکو کی حمزہ ٹاؤن سب ڈویژن کی بد انتظامی اور کرپشن کی داستان بیان کی تھی جس میں غیر قانونی کنکشنز کے عوض پیسہ کمانا اور پیسے وصول کئے بغیر کسی قسم کی بھی خرابی کو دور کرنے کے لئے تیار نہیں ہونے کے معاملات سامنے لے کر آیا تھا اور سخت گرمی میں کئی کئی دن بجلی سے محروم کرکے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنانے کی بات کی تھی تو مجھے کئی قارئین نے بتایا کہ یہ معاملہ صرف حمزہ ٹاؤن سب ڈویژن کا نہیں ہے بلکہ پورا لیسکو کا نظام ہی کرپشن اور بدعنوانی سے لتھڑا ہوا ہے۔
ایک قاری نے بتایا کہ گلشن راوی کے علاقہ میں ان کی بجلی مسلسل باون گھنٹے بند رہی ہے اور اس سخت گرمی میں جب ایک منٹ بھی گزارنا مشکل ہوتا ہے اور لوگ دو دو دن بغیر بجلی اور پانی کے زندگی گزارنے پر مجبور ہوتے ہیں اور ان علاقوں میں چھوٹے بچے بھی ہوتے ہیں اور بیمار بوڑھے بھی لیکن لیسکو تو دور کی بات ہے حکمرانوں کو بھی اپنے لوگوں کا ذرا احساس نہیں ہوتا ہے۔
کاہنہ سے کچھ لوگوں نے فون کرکے مجھے بتایا کہ جب سے گرمی شروع ہوئی ہے رات بھر بجلی کا آنا جانا لگا رہتا ہے اور کئی بار تو دس دس بار بجلی کی بندش ہوتی ہے جس کی وجہ سے معصوم بچے بلکتے رہتے ہیں اور نیند نہ لینے کی وجہ سے مرد حضرات اپنے کام پر جاتے ہیں تو ان کے اندر چڑچڑا پن واضح دکھائی دیتا ہے۔ آج ہی وفاقی وزیر دفاع جیسی مضبوط حکومتی شخصیت خواجہ آصف نے غصے سے بھرپور ٹویٹ کیا ہے اور بیان کیا ہے کہ ان کے ملازمین کے گاؤں کا ٹرانسفارمر خراب ہوا تو انھوں نے لیسکو کے اعلٰی افسر کو فون کرکے شکایت کی کہ ٹرانسفارمر کی مرمت کروا کر بجلی بحال کی جائے اور لیسکو کی ٹیم نے وزیر موصوف کی سفارش پر ٹرانسفارمر تو ٹھیک کروایا اور ساتھ ہی گاؤں کے رہائشیوں سے اسی ہزار روپے بھی وصول کر لئے جو کہ ظاہر ہے گاؤں کے........