menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Zindagi Ke Chand Aham Sabaq

45 0
14.09.2026

امریکہ کے جنوبی ساحل کی ساحلی خوبصورتی آپ کو مبہوت کر دیتی ہے۔ ریزیڈنسی کے میچ کے رزلٹ کا انتظار کرتے ہوئے اگلا ہوائی سفر ورجینیا سے فلوریڈا کا تھا۔ میری رشتے کی بہن کا گھر بالکل ساحل سمندر پر واقع تھا اور گھر کی کھڑکی سے میلوں تک پھیلی ہوئی خلیج میکسیکو دکھائی دیتی تھی۔ یوں سمجھئیے میلوں تک پھیلے گہرے زمردیں پانی کی چادر کروٹیں بدلتی دکھائی دیتی اور گہرے سبز درختوں کے جُھنڈ ایک اور ہی دنیا میں لے جاتے۔

اُن کے گھر کے عین سامنے کی سڑک کو Scenic highway یعنی پُرکشش شاہراہ یا "خوبصورت مناظر والی سڑک" کہا جاتا تھا اور وہ اسم بامسمیٰ تھی۔ اس خوبصورت سڑک پر جوگنگ کا موقع بھی ملا اور وہ زندگی کی چند اچھی یادوں میں سے ایک ہے۔

میں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز اسی خوبصورت شہر سے کیا تھا اور زندگی کے چند اہم سبق بھی سیکھے تھے۔

پہلا اور بنیادی سبق تو رشتوں کو اپنی درست جگہ پر قائم رکھنے کا تھا لیکن دوسرا سبق بالواسطہ طور پر سکھانے والا ایک سات آٹھ سال کا بچہ یا اس کا خاندان تھا جو ہمارا قریب تر ہمسایہ تھا۔ میں اپنے اسپتال سے واپس آ کر جوگنگ کو نکل جاتا اور واپس آ کر کچھ دیر سوئمنگ پول میں سوئمنگ کرتا اور آخر میں اپنی رشتے کی بہن کا ہاتھ بٹاتا، کھانے کے برتن لگاتا اور بعد میں برتن ڈش واشر میں لگاتا اور اُن کی بوڑھی ساس کو کڑک چائے بنا کر دیتا اور اُن کی دعائیں لیتا۔ کم و بیش تین دہائیاں گزر گئیں اور میں نے کبھی اُس خاندان کے احترام میں کمی نہیں کی کیونکہ مجھے ان کا احسان یاد رہا۔

اگلے وقتوں کے شرفاء احسان یاد رکھتے تھے۔ اگر ہم نے کبھی کچھ لوٹایا بھی تو بھی اس کو سمیٹ کر ایک طرف........

© Daily Urdu (Blogs)