Rishton Ko Jeet Jana Chahiye |
رشتوں کو جیت جانا چاہئیے
جس وقت میں امریکہ میں ریزیڈنسی کے انٹرویو دے رہا تھا اور ہر وہ موقع تلاش کر رہا تھا جو ممکن تھا لہذا اس وقت تک تو امید قائم تھی لیکن انٹرویو ختم کرنے کے بعد اب صرف انتظار تھا۔ وقت ضائع کئیے بغیر میں اپنی ایک رشتے کی بہن کے گھر چلا گیا جہاں میں نے زندگی کے دو بہت بڑے سبق سیکھے جو آج بھی میری زندگی کا مکمل حصہ ہیں۔
جب کبھی میں اُن کے کلینک فون کرتا تو اپنا تعارف پاکستان کی عمومی انداز میں میں اُن کا بھائی بول رہا ہوں کہہ کر کرواتا جو اُن کی نرسوں کیلئے اچنبھے کا باعث تھا۔ گزرتے وقتوں نے یہ سکھایا کہ ہر رشتہ تب تک ہی اپنی بنیاد پر قائم رہ سکتا ہے جب آپ اس کو اپنے درست مقام پر رکھنا سیکھیں گے۔ آپ کا رشتے کا بھائی آپ کا بھائی نہیں بن سکتا۔ محرم اور غیر محرم رشتے فرق ہوتے ہیں۔ اگر ایک رشتہ اللہ تعالیٰ نے نہیں بنایا تو آپ بھی بنانے سے پرہیز ہی کر لیجئیے۔ آج نہیں تو کل اور کل نہیں تو پرسوں قدرتی مسائل سامنے آئیں گے۔ آپ کا بھائی یا آپ کی بہن صرف وہ ہے جو قدرتی طور پر آپ کے ماں باپ کو ودیعت ہوئے۔ جتنا بھی ناپسند کریں، آپ کا سوتیلا بھائی بہن اور سوتیلی ماں یا سوتیلا باپ آپ کے قریب ترین رشتے ہیں۔ آپ ان کو آگ میں جھونکنا چاہیں تو آپ کی........