Aik Kahani
آئیے میں آپ کو ایک چھوٹی سی کہانی سُناؤں۔ ریاست کا نام ہے انڈیانا اور شہر کا نام ہے فشرز۔ ملک تو ظاہر ہی ہے۔ اس وقت دوپہر ہونے والی ہے اور بہت سوں نے جانور قربان کر دئیے ہیں۔ جانوروں کے باڑے میں کام کرنے والے نوجوان کا تعلق ایشیا سے ہے۔ روشن آنکھیں اور دمکتا ہوا چہرہ اور اس کے ساتھ ساتھ نرم زبان اور تمیز دار۔ قربانی کے جانور امریکہ میں بھی مہنگے ہی ہیں لیکن میری موجودگی میں اس نوجوان نے اپنے سیل فون پر جو جواب دیا وہ آپ بھی جان لیجئیے۔ دوسری جانب کوئی صاحب تھے جو قربانی کی خواہش رکھتے ہیں لیکن بظاہر استطاعت سے محروم تھے۔ اس روشن ضمیر نوجوان نے کہا کہ آپ آ جائیے اور میں سمجھتا ہوں کہ آپ صرف دو سو ڈالر یعنی کم و بیش چھپن ہزار روپے دے سکتے ہیں اور ویسے تو ہم اتنی رقم گوشت کاٹنے اور بنانے کے لیتے ہیں لیکن آپ وہ بھی چھوڑ دیجیئے۔ یہ جاننے میں زیادہ دیر نہیں لگی کہ اس نوجوان کے روشن چہرے کی خوبصورتی اس کے اعمال سے عبارت تھی۔ نہ غیرضروری تقریر جس میں ان صاحب پر قربانی فرض نہ ہونے کی نصیحت کی........
