Mohtarma Maryam Nawaz Ke Naam Aik Kutiya Ki Faryad
محترمہ مریم نواز،
میں کوئی ووٹ بینک نہیں،
نہ میرے ہاتھ میں پلے کارڈ ہے،
نہ میرا تعلق کسی سیاسی جماعت سے ہے اور نہ ہی ٹی وی اسکرین تک میری رسائی ہے۔
میں خدا کی وہ مخلوق ہوں جو انسانوں سے بہت پہلے اس دھرتی ماں پر موجود تھی۔
میں وہ مخلوق ہوں جس نے انسان کو اپنا دوست سمجھا، جس نے اس کے قدموں کے ساتھ چلنا سیکھا، اس کی بستیوں میں
اپنا ٹھکانہ بنایا۔
میں ایک کتیا ہوں ایک ماں، جس نے چند روز پہلے ننھے بچوں کو جنم دیا تھا۔
کئی دن کی بھوکی، سردی سے ٹھٹھرتی زچہ تھی۔ میرے ننھے بچے دودھ کی ایک ایک بوند کے لیے میرے تھنوں سے چمٹے ہوئے تھے کہ ایک شخص گوشت کا لوتھڑا لیے قریب آیا وہی شخص جسے آپ نے ہم بے زبانوں کو زہر دینے کا حکم صادر کیا ہے۔ آپ بھی تو ماں ہیں لیکن غالباً اب آپ ممتا کے مرتبے سے زیادہ وزیراعلی کے عہدہ پر فخر کرتی ہیں۔ ادھر میں نقاہت ماری، میں نے اسے فرشتہ سمجھا اور پلک جھپکتے ہی وہ لقمہ نگل لیا۔ مگر اب میرا جسم جل رہا ہے۔ منہ سے جھاگ بہہ رہی ہے، وقفے وقفے سے جھٹکے لگتے ہیں۔
ایسے دردناک کہ بچے جنتے وقت بھی اتنی اذیت محسوس نہ ہوئی تھی۔ میرے ننھے اب بھی میرے تھنوں سے چمٹے ہیں، مگر........

Toi Staff
Sabine Sterk
Gideon Levy
Mark Travers Ph.d
Waka Ikeda
Tarik Cyril Amar
Grant Arthur Gochin