Masnoi Kokh

بالی وڈ ہو یا ہالی وڈ، آج کل ایک نیا رجحان زور پکڑ رہا ہے جسے Gestational Surrogacy (کرائے کی کوکھ) کہا جاتا ہے۔ شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام خان ہوں، عامر خان کے بیٹے آزاد راؤ خان، پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی میری یا پھر دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک کی بیٹی ایگزا ڈارک سیڈریل، ان تمام نامور شخصیات نے اپنی اولاد کے لیے روایتی حمل کے بجائے سائنسی متبادل کا سہارا لیا۔ یہ مثالیں ثابت کرتی ہیں کہ اب انسانی تخلیق کے لیے "ماں کی کوکھ" کا متبادل ڈھونڈنا ایک عام سماجی حقیقت بن چکا ہے۔

​انسانوں پر اس ٹیکنالوجی کے باقاعدہ اطلاق سے پہلے، سائنس دان دہائیوں سے جانوروں پر کامیاب تجربات کر رہے ہیں۔ 1996 میں Somatic Cell Nuclear Transfer (SCNT) کے ذریعے "ڈولی" بھیڑ کی کلوننگ نے ثابت کیا کہ پیدائش کے روایتی طریقے بدلے جاسکتے ہیں۔ 2017 میں فلاڈیلفیا کے سائنسدانوں نے "Biobag" (مصنوعی کوکھ) میں بھیڑ کے بچے کو کامیابی سے پروان چڑھایا۔ حال ہی میں اسرائیل کے ویز مین انسٹی ٹیوٹ نے چوہے کے جنین (Embryo)........

© Daily Urdu (Blogs)