Asaan Te Honda Ee Lawan Ge |
اساں تے ھونڈا ای لواں گے
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 838 ارب، یعنی 83,800 کروڑ روپے رکھے گئے ھیں۔ پاکستان کے کل اضلاع کی تعداد بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان 171 ہے۔ بالفرض میری یوٹوپیائی سوچ کے مطابق یہ 83800 کروڑ روپے 171 اضلاع میں مساوی تقسیم کر دئیے جائیں تو فی ضلع 490 کروڑ روپے حصے میں آتا ہے۔ یقیناً بڑے چھوٹے اضلاع کے تناسب سے یہ رقم کہیں کم اور کہیں زیادہ بھی کی جا سکتی ہے۔
اب ایک ضلع میں تقریباً اس پانچ ارب سے۔۔ ایک ارب کا زنانہ، ایک ارب کا مردانہ کارخانہ، فیکٹری، انڈسٹری لگائی جا سکتی ہے۔۔! باقی تین ارب روپے 3000 نوجوانوں کو فی کس دس لاکھ روپے کا بلا سود کاروباری قرضہ دے دیا جائے۔۔ کیا یہ زیادہ بہتر نہیں ہے؟ ملک بھر میں 513000 نوجوان بچے،........