Khidmat Lena Aik Fan |
زندگی کا ایک خوبصورت پہلو یہ ہے کہ ہر رشتہ باہمی تعاون اور محبت پر قائم ہوتا ہے۔ ہم ہمیشہ یہ سنتے آئے ہیں کہ خدمت کرنا نیکی ہے، لیکن بہت کم اس پہلو پر بات کی جاتی ہے کہ خدمت لینا بھی ایک فن ہے۔ اگر خدمت لینے والے، بالخصوص بزرگ، اس فن کو نہ جانیں تو یہ محبت بھرا تعلق بوجھ اور تلخی میں بدل جاتا ہے۔
اکثر دیکھا گیا ہے کہ کچھ بزرگ اپنی اولاد یا پوتوں کی خدمت کو خوشی کے بجائے ناقدری کے انداز میں لیتے ہیں۔ وہ بچوں کے چھوٹے چھوٹے کاموں پر خامیاں نکالتے ہیں، تعریف کرنے کے بجائے ڈانٹ دیتے ہیں یا رعب جماتے ہیں۔ نتیجتاً بچے دل سے خدمت کرنے کی بجائے بیزاری اور لاپرواہی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ وہ خدمت کو خوشی کے بجائے بوجھ اور مجبوری سمجھنے لگتے ہیں۔
اس کے برعکس اگر بزرگ خدمت لینے کے سلیقے کو سمجھ جائیں تو یہ تعلق محبت، سکون اور خوشی سے بھر جاتا ہے۔ چند چھوٹی........