Joint Family System Aur Hamilah Aurat Ki Khamosh Azmaish
جوائنٹ فیملی سسٹم اور حاملہ عورت کی خاموش آزمائش
پاکستانی معاشرے میں جوائنٹ فیملی سسٹم کو ہمیشہ مضبوط رشتوں، باہمی تعاون اور خاندانی اقدار کی علامت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ بلاشبہ اس نظام کے کئی مثبت پہلو ہیں، مگر اس تصویر کا ایک دوسرا رخ بھی ہے، ایک ایسا رخ جسے اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ یہ رخ ہے اسی نظام میں ایک حاملہ عورت کی خاموش آزمائش، جس پر کم ہی بات ہوتی ہے۔
حمل کا دور ایک عورت کی زندگی کا نہایت حساس اور نازک مرحلہ ہوتا ہے، جس میں اسے نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی اور جذباتی سطح پر بھی بھرپور سہارا درکار ہوتا ہے۔ جدید طبی اصول اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اس دوران باقاعدہ میڈیکل چیک اپ، متوازن غذا اور ذہنی سکون انتہائی ضروری ہیں۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ہاں بہت سی جوائنٹ فیملیز میں ان بنیادی........
