Dehi Muashre Mein Taleem Ka Imtihan |
دیہی معاشرے میں تعلیم کا امتحان
یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ پاکستان کی ایک بڑی آبادی آج بھی دیہی علاقوں میں آباد ہے، جہاں زندگی کی بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ تعلیم کی روشنی بھی مکمل طور پر نہیں پہنچ سکی۔ خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم کا معاملہ ایک ایسا سوال بن چکا ہے جس کا جواب ہم برسوں سے تلاش کر رہے ہیں، مگر عملی اقدامات اب بھی ناکافی دکھائی دیتے ہیں۔
دیہات کی فضا میں آج بھی کچھ روایات اس قدر مضبوط ہیں کہ وہ بیٹیوں کے خوابوں کو جنم لینے سے پہلے ہی دفن کر دیتی ہیں۔ ایک بچی جو اسکول جانے کی خواہش رکھتی ہے، اسے کبھی........