Lahore Ki Do Azla Mein Taqseem |
لاہور محض ایک شہر نہیں، یہ پاکستان کا سیاسی، معاشی اور تہذیبی دل ہے۔ مگر یہی دل آج حد سے زیادہ بوجھ تلے دب چکا ہے۔ آبادی کا بے قابو پھیلاؤ، بدترین ٹریفک جام، صفائی کے مسائل، تجاوزات اور امن و امان کی صورتحال اس بات کی واضح علامت ہیں کہ لاہور اب روایتی انتظامی ڈھانچے کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ ایسے میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے لاہور کو دو اضلاع، لاہور شمالی اور لاہور جنوبی، میں تقسیم کرنے کی منظوری ایک اہم مگر ناگزیر فیصلہ دکھائی دیتی ہے۔
سرکاری مؤقف کے مطابق اس تقسیم کا مقصد انتظامی سہولت اور بہتر حکمرانی ہے، جبکہ اس پر عملدرآمد بسنت کے بعد کیا جائے گا تاکہ شہری سرگرمیوں اور انتظامی تسلسل میں خلل نہ آئے۔ بظاہر یہ فیصلہ محتاط منصوبہ بندی کا عکاس ہے، کیونکہ بڑے انتظامی فیصلوں میں عجلت اکثر مسائل کو حل کرنے کے بجائے بڑھا........