Corruption Ke Khilaf Faisla Kun Jang |
کرپشن کے خلاف فیصلہ کن جنگ
کرپشن محض مالی بے ضابطگی کا نام نہیں بلکہ یہ ریاست اور معاشرے کے درمیان اعتماد کے رشتے کو کھوکھلا کرنے والا زہر ہے۔ جب کوئی شخص اپنے اختیار، عہدے یا طاقت کو ذاتی مفاد کے لئے استعمال کرتا ہے، کسی مستحق کو اس کے حق سے محروم کرتا ہے یا ناجائز فائدہ پہنچاتا ہے تو یہ عمل صرف ایک فرد کا جرم نہیں رہتا بلکہ پورے نظام پر سوالیہ نشان بن جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بدعنوانی کو دنیا بھر میں ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا جاتا ہے۔
پاکستان سمیت بیشتر ترقی پذیر ممالک میں کرپشن کی شکایات عام ہیں۔ سروے رپورٹس یہ بتاتی ہیں کہ عوامی تاثر اور ذاتی تجربے میں خاصا فرق ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ بدعنوانی کی بات سنتے ضرور ہیں لیکن براہِ راست اس کا سامنا کم افراد کو ہوتا ہے۔ اس کے باوجود عمومی فضا میں یہ احساس پایا جاتا ہے کہ سرکاری دفاتر میں رشوت، اقربا پروری اور ناانصافی موجود ہے۔ یہی تاثر ریاستی اداروں پر عوام کے اعتماد کو متاثر کرتا........