menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Awam Dosti Ya Siasi Tamasha?

28 0
15.09.2026

عوام دوستی یا سیاسی تماشا؟

سیاست میں عوام سے قربت بلاشبہ ایک اچھی علامت ہے۔ عوام کے درمیان جانا، ان کے مسائل سننا اور ان کے دکھ درد کو محسوس کرنا کسی بھی حکمران کی ذمہ داری ہے۔ لیکن جب عوام دوستی محض کیمروں کے سامنے ایک منظر تخلیق کرنے تک محدود ہو جائے تو سوال اٹھتا ہے کہ یہ حقیقی احساس ہے یا سیاسی تماشا؟

جناب سہیل آفریدی سے ایک سادہ سا سوال بنتا ہے: کیا کبھی خیبر پختونخوا میں بھی ایسا منظر دیکھنے کو ملا کہ وہ سڑک پر بیٹھ گئے ہوں اور اعلان کیا ہو کہ پہلے میری عوام جائے گی، پھر میں جاؤں گا، ورنہ میں یہیں بیٹھا ہوں؟ کیا وہاں بھی کبھی انہوں نے اپنے قافلے کو اسی طرح روک کر عوام کے لیے ایسی مثال قائم کی؟

کیونکہ خیبر پختونخوا میں جب حکومتی قافلے سڑکوں سے گزرتے ہیں تو منظر کچھ اور ہی دکھائی دیتا ہے۔ مکمل سکیورٹی پروٹوکول، گاڑیوں کا طویل قافلہ اور وہی روایتی حکومتی انداز۔ وہاں اچانک یہ عوامی پن کیوں بیدار نہیں ہوتا؟........

© Daily Urdu (Blogs)