Tehqeeq Pe Tehqeeq

انفارمیشن اوورلوڈ مصیبت بن گیا ہے۔ ہر چند مہینوں بعد نئی ریسرچ، نیا ٹرینڈ، نیا سچ۔ تھک گئے کیپ آپ کرتے کرتے۔ ہمارے بڑے بوڑھے گھی مکھن ملائیاں کھاتے تھے۔ پتہ چلا یہ تو بڑی نقصان دہ چیز ہے۔ شریانوں میں جم جاتا ہے۔ لو فیٹ، نو فیٹ پر ڈالا گیا۔ جب ہر کوئی آئلز پر لگ گیا تو پتہ چلا کہ اصل تو دیسی گھی تھا۔ سیڈ آئلز نقصان دہ ہیں۔ ہم سستا سیڈ آئل چھوڑ کر واپس گھی پر آ گئے۔ اب تک اسے بھی "آرگینک" کے نام پر بھاگ لگ چکے تھے، لیکن ہم نے صحت پر کامپرومائز کرنے کے بجائے دیسی گھی خریدا۔ پھر نئی تحقیق آئی کہ نہیں بھئی مسئلہ آئل نہیں، اسٹریس ہے۔

کہا انڈوں کی زردی نقصان دہ ہے۔ جب سب قائل ہو گئے تو پتہ چلا کہ وہ تو ہیلتھی کولیسٹرول ہے۔ اسی طرح یہ کہ........

© Daily Urdu (Blogs)