Jab Chali Jati Hai Maa

ماں کو کھو دینا ایک عجیب سانحہ انسان پر گزر جاتا ہے کہ آپ کو پتہ بھی ہے کہ یہ کسی دن ہوگا ہی، لیکن آپ ذہنی طور پر اس کے لئے بالکل بھی تیار نہیں ہوتے no matter what age you are. مائیں مر جاتی ہیں لیکن وہ تو کسی اور کی ماں ہوتی ہیں۔ ہماری کیسے۔۔ ہم سوچ ہی نہیں پاتے۔

اور جب وہ کسی دن چلی جاتی ہیں تو باقی کی زندگی انسان کا پورا ورلڈ ویو ہی بدل جاتا ہے۔

ان گنت چیزیں ان کے بعد پہلی بار ایکسپیرئینس کرتے ہیں آپ۔ ان کا گھر، بستر، الماری۔۔ ان کی استعمال شدہ چیزیں۔ وہ شال دھونے کا جی نہیں چاہتا جو آخری بار انہوں نے اوڑھ رکھی تھی۔ آپ کو ایک ریشمی سفید بال اس شال پر دکھائی دیتا ہے، آپ اسے چھوتے ہیں، شال سے نکالتے ہیں اور جانے کس خیال کے تحت وہیں شال میں واپس ٹکا دیتے ہیں۔

عید پر تیار ہوں تو تمام عمر کی وہ عیدیں یاد آتی ہیں جب امی جگاتی تھیں۔ آپ........

© Daily Urdu (Blogs)