Wapda Ka Shukriya Aap Ne Mom Batti Industry Bacha Li

واپڈا کا شکریہ آپ نے موم بتی انڈسٹری بچا لی

مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی پاکستان میں تین چیزیں یقینی ہو جاتی ہیں سورج کا غصہ، مچھروں کی خوشی اور لوڈشیڈنگ کی واپسی۔ باقی دنیا میں موسمِ گرما کو "سمر ویکیشن" کہتے ہیں ہمارے ہاں اسے "صبر کا سیزن" کہنا زیادہ مناسب ہے اور ہم پاکستانی یہ سیزن ہر سال بڑے شان سے گزارتے ہیں۔

صبح آنکھ کھلتی ہے تو لگتا ہے کسی نے بستر کے نیچے چولہا جلا دیا ہے۔ پنکھا چل رہا ہے مگر ہوا نہیں دے رہا تندور کی گرم سانسیں دے رہا ہے۔ آپ ٹھنڈا پانی پیتے ہیں، وہ بھی گرم نکلتا ہے کیونکہ فریج رات سے بند ہے۔ نہانے جاتے ہیں تو نل سے گرم پانی آتا ہے، شاید پانی بھی گرمی سے تنگ آ گیا ہے۔ نہانے کے باوجود پسینہ آتا ہے تو انسان فلسفی بن جاتا ہے اور سوچتا ہے کہ نہانے کا فائدہ کیا۔

اب آتے ہیں اس موسم کے اصل ہیرو کی طرف مچھر۔ یہ وہ مخلوق ہے جو نہ گرمی سے ڈرتی ہے نہ لوڈشیڈنگ سے بلکہ لوڈشیڈنگ تو اس کی........

© Daily Urdu (Blogs)