menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Rizwan Ne Ballay Se PCB Ko Jawab De Diya

23 0
05.11.2026

رضوان نے اپنے بلے سے پی سی بی کو جواب دے دیا

بالآخر قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے بلے سے جواب دے ہی دیا۔ پاکستان کرکٹ کے فرسٹ کلاس ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں پشاور بلیوز کی ٹیم کی کپتانی کرتے ہوئے ناقابلِ شکست ڈبل سنچری اسکور کرکے انہوں نے ثابت کردیا کہ ایک باصلاحیت کھلاڑی کو مشکلات اور رکاوٹوں کے ذریعے زیادہ دیر تک اس کے اصل میدان سے دور نہیں رکھا جا سکتا۔ رضوان کی اس شاندار کارکردگی پر کرکٹ شائقین خوشی اور مسرت کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے تمام سوالات کا جواب محمد رضوان کے بلے نے دے دیا ہے۔

محمد رضوان کے ساتھ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران جو حالات پیش آئے، وہ یقیناً افسوس ناک اور لمحۂ فکریہ ہیں۔ پہلے انگلینڈ سیریز کے دوران انہیں درمیان ہی میں واپس بلا کر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا اور پھر ان پر ایک بیٹنگ ایپ کے ساتھ مبینہ کاروباری تعلق یا اشتراک کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھائے گئے۔ حالانکہ رضوان کا ماضی کا کردار اور اس نوعیت کی ایپس کے حوالے سے ان کا مؤقف کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ پی ایس ایل سمیت مختلف مواقع پر اس ایپ سے وابستہ افراد کے ساتھ کام کرنے سے بھی گریز کرتے رہے۔ ایسے میں ان کے خلاف سامنے آنے والے الزامات نے کئی سوالات کو جنم دیا۔ معاملہ صرف الزامات تک محدود نہیں رہا بلکہ انہیں مختلف سطحوں پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مبینہ تحقیقات اور کرکٹ کی سرگرمیوں سے دوری جیسے معاملات نے ان کے لیے........

© Daily Urdu (Blogs)