menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Manshiyat Ke Khatme Ke Liye Pak Bangladesh Ittefaq

23 0
11.05.2026

منشیات کے خاتمے کے لئے پاک بنگلہ دیش اتفاق

ہفتے کےروز اسلام آباد میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان منشیات کی روک تھام اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ہونے والا حالیہ معاہدہ بلاشبہ ایک خوش آئند اور بروقت اقدام ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بنگلادیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد کے درمیان ہونے والی ملاقات نہ صرف دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات میں بہتری کی عکاس ہے بلکہ اس امر کا بھی ثبوت ہے کہ خطے کے ممالک اب منشیات، دہشت گردی اور انسانی اسمگلنگ جیسے سنگین مسائل کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت کو محسوس کر رہے ہیں۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ، غیر قانونی نقل و حمل اور نشہ آور اشیاء کے استعمال کی روک تھام کے لیے تاریخی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے پر پاکستان کی جانب سے محسن نقوی جبکہ بنگلادیش کی جانب سے صلاح الدین احمد نے دستخط کیے۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ممالک منشیات کے نیٹ ورکس، غیر قانونی سپلائی لائنز اور اسمگلروں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے جبکہ متعلقہ ادارے بروقت معلومات کا تبادلہ بھی کریں گے۔ اس کے ساتھ اہلکاروں کی تربیت، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور انسدادِ منشیات کے مؤثر طریقہ کار ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دونوں وزارت داخلہ کے درمیان سیکریٹری سطح پر جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ انسداد دہشت گردی، انسانی اسمگلنگ، سائبر کرائم،........

© Daily Urdu (Blogs)