menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Makka Mukarma Difai Muahida

23 0
08.08.2026

مکہ مکرمہ دفاعی معاہدہ

​ جمعۃ المبارک کا بابرکت دن عالمِ اسلام اور بین الاقوامی سیاست کے تناظر میں ایک نئے، طاقتور اور طویل المدتی باب کا امین ثابت ہو چکا ہے۔ مقدس سرزمین مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ایک ایسے تاریخ ساز دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں، جسے بجا طور پر خطے کی تاریخ کا سب سے بڑا اسٹریٹجک موڑ قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس سہ فریقی معاہدے کے تحت طے پایا ہے کہ تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر بھی ہونے والا حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا۔ "مکہ جوائنٹ ڈیفنس اگریمنٹ" کے نام سے ہونے والا یہ معاہدہ موجودہ اور آنے والے وقتوں میں سلامتی کے تناظر میں انتہائی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔

​قصر صفا مکہ مکرمہ میں منعقد ہونے والی اس پروقار تقریب میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے اس تاریخی دستاویز پر دستخط کیے۔ اس موقع پر پاکستان کی عسکری قیادت کی نمائندگی کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور........

© Daily Urdu (Blogs)