Jang Bandi, Aalmi Ufaq Par Pakistan Aik Roshan Sitara

جنگ بندی: عالمی افق پر پاکستان ایک روشن ستارہ

ایران، امریکہ جنگ بندی میں پاکستان نے دنیا بھر میں اپنی سفارتی صلاحیتیں منوا لی ہیں۔ کئی دنوں سے جاری اس شدید جنگ نے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ کو، جہاں روزانہ کی بنیاد پر میزائلوں کی بارش ہو رہی ہے، جس سے اب تک ہزاروں افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

ایسے نازک حالات میں پاکستان کا سفارتی کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ ایک طرف پڑوسی ملک ایران، دوسری جانب حرمین شریفین کا محافظ سعودی عرب، جس کے ساتھ پاکستان کا خصوصی دفاعی معاہدہ بھی موجود ہے اور تیسری طرف نام نہاد سپر پاور امریکہ ان تینوں ممالک کے ساتھ بیک وقت توازن قائم رکھنا، انہیں قائل کرنا اور ایک دوسرے کے خلاف معاملات الجھانے کے بجائے سلجھانے کی کوشش کرنا، یہ سب پاکستان کی بہترین اور تاریخی سفارتکاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس کامیاب سفارتی حکمت عملی میں بالخصوص وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار نمایاں ہے، جنہوں نے کئی دنوں سے شب و روز محنت کی اور اس جنگ کو خاموش کروانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھیں۔ سعودی عرب کو اس بات پر آمادہ کرنا کہ وہ........

© Daily Urdu (Blogs)