Jab Bhook Ne Chaand Ko Nigal Liya

جب بھوک نے چاند کو نگل لیا

ہماری محبت کبھی ایک آزاد سمندر کی طرح تھی، بے پناہ، وحشی اور روزِ روشن کی طرح عیاں۔ جب ہم نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما تھا، تو ہمیں لگا تھا کہ کائنات کی تمام ہواؤں نے ہمارے حق میں گواہی دی ہے۔ ہماری ہنسی میں مٹی کی سوندھی خوشبو تھی اور ہماری گفتگو میں رات کے پہلے ستارے کا سکون۔ وہ محبت اتنی سچی اور جنون کی حد تک گہری تھی کہ ہمیں لگتا تھا ہم بھوک، وقت اور موت سے زیادہ طاقتور ہیں۔ لیکن افسوس! ہم یہ بھول گئے کہ ہم جس زمین پر چلتے ہیں، وہ خوابوں سے نہیں بلکہ تانبے، لوہے اور سکوں کے بے رحم قوانین سے چلتی ہے۔

معیشت، جو سرمائے کے فرعونوں کا ایک مشینی کھیل ہے، آہستہ آہستہ ہمارے درمیان ایک تاریک دیوار بن کر کھڑی ہوگئی ہے۔ فنانس کی اس تلخ حقیقت نے ہمارے جزیرے پر ایسی سرد برفباری کی کہ وہ رفاقت جو کبھی چٹان کی طرح مضبوط تھی، اب ریت کے ذرات کی طرح بکھر رہی ہے۔

ہمارے کمرے کا سکوت اب کسی رومانوی گیت جیسا نہیں ہے، یہ اس کربناک تھکن کا نوحہ ہے جو روز مرہ کی تگ و دو سے پیدا ہوتی ہےمیں جب تمہارے چہرے کو دیکھتا ہوں، تو مجھے وہاں اب کوئی جادوئی افق نظر نہیں آتا۔ اس ماتھے پر، جہاں کبھی میری چومتی ہوئی........

© Daily Urdu (Blogs)