menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aansu Sab Aik Jaise

17 0
27.05.2026

چند روز قبل گیارہ سالہ ایک پشتون بچی حورین کو اغوا کرکے کچے کے علاقے میں لے جاکر انھیں یرغمال کرکے تاوان طلب کیا گیا ہے۔ حورین کس طرح سے اغوا ہوئی اغوا میں کون کون ملوث ہیں کتنا تاوان انھوں نے ادا کیا اور اغوا کار مزید کتنی رقم کا مطالبہ کر رہے تھے پولیس نے کس طرح آپریشن کرکے بچی کو بازیاب کرایا ہے وقت کے ساتھ ساتھ ان باتوں سے پردہ اٹھتا جائے گا اور حقیقت عیاں ہوتی جائے گی۔

کہتے ہیں ہیں حورین کی بازیابی پٹھانوں کی کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف لشکر کشی کا اعلان ہزاروں کی تعداد میں مسلح لوگوں کے کچے کی طرف روانگی کا نتیجہ ہے۔ پشتونوں کے اس عمل کو دیکھ کر ناصرف کچے کے ڈاکو بلکہ پکے کے ان کے سرپرست بھی پریشان ہو گئے تھے جس پر اس کہانی کو ختم کرنے کی کوشش ضرور کی گئی اور پولیس ایکشن کرکے اس کہانی کا اختتام کردیا گیا۔

ہوا کچھ یوں کہ گیارہ سالہ معصوم بچی حورین کی روتی ہوئی والدہ نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان سمیت تمام پشتون سے بچی کی بازیابی کیلئے اپیل کی۔ غمگین ماں کی فریاد آنسوں کو دیکھ کر خیبرپختونخوا لکی مروت سے انعام اللہ مروت پشین بلوچستان سے دولت خان ترین حورین کی بازیابی اور کچے کے ڈاکوؤں کی سرکوبی کے لئے لشکر جرار لے کر نکلے راستے میں لوگ آتے گئے........

© Daily Urdu (Blogs)