Samundari Toofan Bavi Se Qabal China Ki Bharpur Tyari
سمندری طوفان "باوی" سے قبل چین کی بھرپور تیاری
قدرتی آفات کا مقابلہ صرف اس وقت ممکن ہوتا ہے جب بروقت منصوبہ بندی، مضبوط انتظامی نظام اور عوامی تعاون ایک ساتھ کام کریں۔ چین کے مشرقی ساحلی علاقوں کی جانب بڑھنے والے سمندری طوفان "باوی" نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ کسی بھی قدرتی خطرے سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری کتنی اہم ہوتی ہے۔ طوفان کے ساحل سے ٹکرانے سے پہلے ہی مختلف سرکاری ادارے متحرک ہو گئےہیں، خطرے سے دوچار علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہاہے اور سیلاب سے بچاؤ کے انتظامات مزید مضبوط بنا دیے گئے ہیں۔
چین کی وزارتِ ہنگامی انتظام کے مطابق ریاستی ہیڈکوارٹر نے شنگھائی، جیانگ سو، آن ہوئی، جیانگ شی اور سیچوان سمیت متعدد علاقوں میں سیلاب اور طوفان سے نمٹنے کے لیے لیول فور ہنگامی ردِعمل نافذ کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد مقامی حکومتوں اور امدادی اداروں کو فوری کارروائی کے لیے مکمل طور پر متحرک رکھنا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ........
