menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Trump Ko Nobel Award Dena Kyun Zaroori Hai?

25 5
12.01.2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دوسرا صدارتی دور صرف امریکی سیاست تک محدود نہیں رہا، بلکہ اس نے عالمی نظام کو ایک نئی بے یقینی، اضطراب اور خوف کی کیفیت میں دھکیل دیا ہے۔ ٹرمپ وہ سیاستدان ہیں جو روایتی سفارت کاری، بین الاقوامی قوانین یا اخلاقی اصولوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔ ان کے نزدیک طاقت دلیل ہے اور دھمکی سفارت کاری۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے فیصلے، بیانات اور اقدامات دنیا کی بڑی طاقتوں کے لیے بھی حیران کن اور کبھی کبھار تشویشناک ثابت ہوتے ہیں۔

پاکستان میں ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے بارے میں سیاسی خواب بھی کچھ کم دلچسپ نہیں۔ بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کے حامی حلقوں میں یہ افسانوی خیال گردش کرتا رہا کہ ٹرمپ کا اقتدار میں آنا عمران خان کی رہائی کے لیے "سپر سگنل" ہوگا۔ سوشل میڈیا پر فعال یوٹیوبرز اور کچھ رہنماؤں نے تو یہاں تک دعویٰ کر دیا کہ جس دن ٹرمپ حلف اٹھائیں گے، اڈیالہ جیل کا مین گیٹ کھل جائے گا اور عمران خان بنی گالہ روانہ ہوں گے۔

لیکن عالمی سیاست کا مزاج نعروں اور ٹویٹس سے نہیں چلتا۔ حقیقت یہ ہے کہ ٹرمپ کو اقتدار میں آئے ایک سال ہو چکا ہے اور آج تک امریکی صدر نے عمران خان کا نام تک نہیں لیا۔ یہ خاموشی ایک تلخ سچائی کی عکاس ہے۔ عالمی تعلقات افراد پر نہیں، بلکہ مفادات، طاقت........

© Daily Urdu (Blogs)