Kya Pakistan Islami Riyasat Nahi Hai?

کچھ مخصوص حلقوں کی جانب سے پاکستان بارے میں یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ "پاکستان اسلامی ریاست نہیں ہے"۔ آئیے اس موضوع پر چند سوالات اُٹھاتے ہیں کہ آیا یہ دعویٰ آئینی، دینی اور تاریخی حقائق سے ہم آہنگ ہے یا جذبات، سطحی فہم اور محدود مطالعے کا نتیجہ۔

سوال: کیا واقعی پاکستان اسلامی ریاست نہیں؟

جواب: یہ دعویٰ آئینی، تاریخی اور دینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ پاکستان ایک آئینی اسلامی ریاست ہے، اگرچہ پاکستان ایک کامل یا مثالی اسلامی فلاحی ریاست نہ بن سکی۔ ان دونوں باتوں میں فرق نہ کرنا ہی اصل فکری مغالطہ ہے۔

سوال: کسی ریاست کے اسلامی یا غیر اسلامی ہونے کا معیار کیا ہونا چاہیے؟

جواب: جدید دنیا میں کسی بھی ریاست کی نظریاتی شناخت کا سب سے معتبر پیمانہ اس کا آئین ہوتا ہے، نہ کہ افراد یا گروہوں کی ذاتی آراء۔ اگر یہ اصول تسلیم نہ کیا جائے تو ہر ریاست کسی نہ کسی کے نزدیک ہر وقت غیر اسلامی قرار دی جا سکتی ہے، جو فکری انتشار کو جنم دیتا ہے۔

سوال: پاکستان کے آئین میں اسلام کی حیثیت کیا ہے؟

جواب: پاکستان کا آئین "بسم اللہ الرحمن الرحیم" سے شروع ہوتا ہے۔ آئین میں اللہ تعالیٰ کی مطلق حاکمیت، اقتدارِ اعلیٰ کو امانت اور اسلام کو ریاستی مذہب قرار دیا گیا ہے۔ آئین کے مطابق نبی کریم ﷺ کو خاتم النبیین ماننے والا مسلمان اور نہ ماننے والا غیر مسلم قرار پاتا ہے۔ صرف مسلمان فرد ہی پاکستان کا صدر اور وزیراعظم بن سکتا ہے۔ قانون سازی کو قرآن و سنت کا پابند بنایا گیا ہے۔ غیر اسلامی قوانین کو عدالت میں چیلنج کرنے کا حق دیا گیا ہے۔ یہ خصوصیات........

© Daily Urdu (Blogs)