Intikhab Wahan, Inqilab Yahan

انتخاب وہاں، انقلاب یہاں

ہم پاکستانی نہ صرف خوش مزاج ہیں بلکہ بلا کی خوش فہمی کا بھی شکار رہتے ہیں۔ اپنی مرضی کی خواہشات اور توقعات قائم کرنے میں ہمیں ذرا سی جھجک محسوس نہیں ہوتی۔ ٹرمپ جیتے گا تو یہ ہوجائے گا، ہارے گا تو وہ ہوجائے گا۔ نیتن یاہو کامیاب ہوگا تو کچھ اور ہوگا اور شکست کھائے گا تو کوئی نیا انقلاب برپا ہوجائے گا۔ خوش ہوں تو محمد بن سلمان کی گاڑی چلانے کے لیے عالمِ اسلام کے عظیم لیڈر کو بطور ڈرائیور پیش ہوتے دیکھ کر بھی فخر محسوس کرتے ہیں اور خوش نہ ہوں تو اسی ایم بی ایس کو گالیوں سے نوازنے لگتے ہیں۔ خوش ہوں تو عجیب و غریب حرکات کے مرتکب شخص کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کردیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ "امریکہ ساڈا یار اے "۔ دوسری صورت میں امریکہ کا جو یار ہے وہ غدار ہے، غدار ہے۔

آج سے ٹھیک دو سال پہلے ٹرمپ ابھی وائٹ ہاؤس پہنچا بھی نہیں تھا کہ ہمارے ہاں سوشل میڈیا پر انقلاب برپا کرنے والی قومِ انقلاب نے طوفان کھڑا کردیا۔ دعوے کئے گئے کہ ٹرمپ آئے گا تو اڈیالہ جیل کا سنتری ہاتھ میں چابیاں تھامے اور منہ سے "نک دا کوکا اور جب آئے گا عمران۔ بنے گا نیا پاکستان" گاتا ہوا عالمِ اسلام کے عظیم لیڈر کو کال کوٹھڑی سے نکال کر سیدھا صدر زرداری کے پاس لے جائے گا،........

© Daily Urdu (Blogs)