menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Horticulture Sargodha: Khamosh Mehnat, Shandar Nataij

7 3
07.02.2026

شہروں کی اصل پہچان اب صرف ان کی آبادی، سڑکوں یا عمارتوں سے نہیں ہوتی بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ وہاں شہریوں کو کس قدر صاف، متوازن اور خوشگوار ماحول میسر ہے۔ جدید شہری ترقی میں سبزہ، پارکس، درخت اور کھلے مقامات کسی اضافی سہولت نہیں بلکہ بنیادی ضرورت بن چکے ہیں۔ اسی تناظر میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) جیسے ادارے کسی بھی شہر کے حسن اور ماحولیاتی توازن کے حقیقی نگہبان ہوتے ہیں۔

سرگودھا، جو زرعی حوالے سے پہلے ہی ایک نمایاں شہر ہے، حالیہ عرصے میں شہری خوبصورتی اور ماحولیاتی بہتری کے میدان میں بھی نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔ اس تبدیلی کے پیچھے محض منصوبے نہیں بلکہ ایک واضح وژن، مضبوط قیادت اور مسلسل محنت کارفرما ہے۔ جنوری 2025 میں جب چوہدری محمد ارشد نے بطور ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا کی ذمہ داری سنبھالی تو انہوں نے ابتدا ہی سے اس امر کو ترجیح دی کہ شہر کو محدود وسائل میں زیادہ سے زیادہ سبز، منظم اور خوبصورت بنایا جائے۔

چوہدری محمد ارشد کی سب سے نمایاں خوبی ان کا فیلڈ میں متحرک ہونا اور عملی نگرانی ہے۔ وہ محض دفتر تک محدود نہیں رہے بلکہ پارکس، گرین بیلٹس، چوراہوں اور شجرکاری منصوبوں کا خود معائنہ کرتے رہے، متعلقہ عملے کو بروقت ہدایات دیں اور کام کے معیار پر........

© Daily Urdu (Blogs)