Kamal Shah Ki Kahani |
یہ کمال شاہ کی کہانی نہیں، اصل میں یہ انسانیت کی وہ کہانی ہے جو ہم روز دیکھتے ہیں مگر اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ کمال شاہ گزشتہ پچیس برسوں سے میرے ساتھ کسی نہ کسی صورت جڑا رہا، مگر چھ ماہ پہلے وہ جس حال میں میرے پاس آیا، وہ منظر آج بھی دل کو چیر دیتا ہے۔ آنکھوں میں گہری اداسی، چہرے پر تھکن اور لہجے میں وہ خاموش شکست جو انسان کو اندر سے توڑ دیتی ہے۔
وہ دن مردان کے لیے بھی بھاری تھے اور اسلام آباد کے لیے بھی۔ شدید بارشیں، طوفانی ہوائیں، اولے جو پہاڑوں کی طرح برس رہے تھے۔ اسی ایک طوفان نے کاٹلنگ مردان میں کمال شاہ کا سب کچھ اجاڑ دیا۔ اس کا گھر متاثر ہوا،........