Barf Ka Tufan Aur Bijli Ka Taveel Breakdown

حال ہی میں ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر شیرازی اور وزیر سی اینڈ ڈبلیو جناب صہیب برتھ صاحب ہائی وے مکینکل ڈویژن کے ساتھ برفیلی ہواؤں میں برف صاف کرتے نظر آئے۔ ادھر مری اور مضافات میں شدید برفباری کی وجہ سے بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی خبریں بھی آئیں۔ کیا وجہ ہے کہ منتظمین شہر کو اکیسویں صدی میں بھی خود کے فوٹو سیشن کے ذریعے ثابت کرنا پڑتا ہے کہ وہ موسمی Catastrophe کو نمٹنے کے لئے خود میدان عمل میں ہیں؟

برفیلی ہواؤں میں مری جیسے پہاڑی سیاحتی شہر میں حالیہ برفباری کے دوران کئی دن بجلی کا بریک ڈاؤن اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ اوور ہیڈ بجلی کا نظام شدید موسم میں غیر مؤثر ہو جاتا ہے۔ برف، تیز ہوائیں اور درختوں پر جم جانے والی برف بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچاتی ہے، کھمبے ٹوٹ جاتے ہیں اور پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے۔ یہ مسئلہ نہ صرف مقامی آبادی بلکہ سیاحت، کاروبار اور ایمرجنسی سروسز کے لیے بھی شدید مشکلات پیدا کرتا ہے بلکہ نظام زندگی بھی شدید........

© Daily Urdu (Blogs)