Toheed o Sifaat e Bari Taala (1)

توحید و صفات باری تعالیٰ (1)

توحید یعنی لا الہٰ الااللہ۔ مذہب اسلام کا سنگ بنیاد ہے۔ اللہ دراصل خدائے وحدہ لا شریک کا اسم ذات ہے۔ لا الہٰ ا لا ا للہ کا لفظی ترجمہ یہ ہوگا کہ کوئی الہٰ نہیں سوائے اس ذات خاص کے جس کا نام اللہ تعالیٰ ہے۔ مطب یہ کہ تمام کائنات میں اللہ تعالیٰ کے سوائے کوئی ایک ہستی بھی ایسی نہیں جو پوجنے کے لائق ہو۔ اس کے سوا کوئی اس کا مستحق نہیں کہ عبادت و بندگی اور اطاعت میں اس کے آگے سر جھکایا جائے۔

جو چیز مسلم کو ایک کافر ایک مشرک اور ایک دہریے سے الگ کرتی ہے وہ یہی کلمہ توحید ہے اس کے اقرار و انکار سے انسان اور انسان کے درمیان عظیم الشان فرق ہو جاتا ہے۔ اس کو ماننے والے ایک گروہ بن جاتے ہیں اور نہ ماننے والے دوسرا گروہ۔ اس کے ماننے والوں کے لئے دینا سے آخرت تک ترقی و کامیابی اور سرفرازی ہے اور نہ ماننے والوں کے لئے نامرادی، ذلت اور پستی۔ اتنا بڑا فرق جو انسان اور انسان کے درمیان واقع ہوتا........

© Daily Urdu (Blogs)