Infaq Fi Sabeelillah (3)
انفاق فی سبیل اللہ (3)
سائل کے ساتھ نرمی کا برتاؤ: مالدار لوگوں کے اندر برتری کا عمومی احساس ہوتا ہے جو بعض اوقات معمولی سی بات پر ان کا پارہ ہائی ہو جاتا ہے اس خرابی کی وجہ ان کی علم سے دوری ہے جس کی وجہ سے وہ ثواب کی بجائے گناہ کر بیٹھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں فرما دیا ہے کہ: یتیم پر سختی نہ کرو اور سائل کو نہ جھڑکو (الضحیٰ9-10) دوسری جگہ فرمایا: ایک میٹھا بول اور کسی ناگوار پر ذرہ سی چشم پوشی اس خیرات سے بہتر ہے جس کے پیچھے دکھ ہو۔ اللہ تعالیٰ بے نیاز و بردبار ہے (البقرہ 263)۔
مصارف صدقات: مثل مشہور ہے کہ اول خیش بعد درویش۔ تمام رشتہ داروں میں سے انسان کے ماں باپ اس کی مالی امداد کے زیادہ مستحق ہیں ان کے بعد دیگر عزیزوں یعنی بہن بھائی چچا پھوپھی وغیرہ کا نمبر آتا ہے........
