Choda August Aur Ham

پاکستان کو بنے ہوئے اناسی سال گزر چکے ہیں ان سالوں میں پاکستان نے ہمیں رہنے کے لیے گھر دیا روزی کمانے کے حلال زریعے دیے ہمیں اپنے رب کی عبادت کرنے کی مکمل آزادی دی ہمیں رہنے سہنے کے لئے ایک اچھا ماحول دیا ہمیں ایک نام دیا کہ ہم ایک اسلامی جمہوریت کے شہری ہیں ایک پہچان دی۔ ہمارے قائد نے ہمیں ایک پیغام دیا ایمان تنظیم اور اتحاد۔ ہم نے پاکستان کو کیا دیا۔ چاہیے تو یہ تھا کہ ہم مسلمان بن کر دیکھاتے ہم ایک پرفیکٹ قوم ہوتے ہر کوئی اس میں حصہ ڈالتا ہر کوئی قانون پر عمل کرتا اور اپنی ذمہ د اری سمجھتا مگر ایسا ہو نہ سکا۔

ہم ہر گزرتے وقت کے ساتھ کرپٹ سے کرپٹ تر ہوتے گئے مزدور سے مل مالک تک نوکری میں ایک نائب قاصد سے ڈائریکٹر تک سپاہی سے آئی جی تک سب ایک ہی قطار میں کھڑے ہیں ایک رہڑی والے سے کوئی چیز خرید لیں وہ ایک دو خراب دانے ضرور ڈال دیتا ہے ملوں والے ملاوٹ شدہ مال بازار میں لاتے ہیں دودھ والے دودھ کے نام پر لوگوں کو کیا کچھ کھلا پلا رہے ہیں، مرچیں پسی ہوئی میں مرچیں نہیں ہوتیں پسی ہوئی ہلدی میں ہلدی نہیں ہوتی ٹماٹو کیچپ میں ٹماٹر نہیں ہوتے پسی ہوئی کالی مرچ میں کالی مرچ نہیں ہوتی۔

چائے کی پتی میں........

© Daily Urdu (Blogs)