menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Gul Plaza Karachi, Riyasat, Qanoon Aur Shehri Zindagi Ka Noha

14 1
20.01.2026

کراچی ایک بار پھر لہو میں نہا گیا۔ گل پلازہ کا واقعہ محض ایک عمارت، ایک جھگڑے یا ایک لمحاتی اشتعال کی کہانی نہیں بلکہ یہ اس اجتماعی زوال کی علامت ہے جس میں ریاستی رٹ، قانون کی عمل داری اور انسانی جان کی حرمت سب کچھ داؤ پر لگ چکا ہے۔ یہ واقعہ ہمیں مجبور کرتا ہے کہ ہم خود سے سوال کریں، کیا کراچی واقعی پاکستان کا معاشی دارالحکومت ہے یا پھر ایک ایسا جنگل جہاں طاقتور ہی قانون ہے؟

گل پلازہ کا واقعہ بظاہر ایک معمولی تنازعے سے شروع ہوا، لیکن اس کا انجام خونریز ثابت ہوا۔ دن دہاڑے فائرنگ، خوف و ہراس، چیخ و پکار اور پھر لاشیں، یہ سب کچھ کسی دور دراز قبائلی علاقے میں نہیں بلکہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے ایک تجارتی مرکز میں ہوا۔ اس واقعے نے ایک بار پھر یہ حقیقت عیاں کر دی کہ کراچی میں جان لینا کتنا آسان اور انصاف حاصل کرنا کتنا مشکل ہو چکا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ کراچی نے ایسا سانحہ دیکھا ہو۔ کبھی بلدیہ فیکٹری، کبھی لیاری، کبھی اورنگی، کبھی شاہراہِ فیصل اور اب گل پلازہ۔ ہر واقعے کے بعد وہی........

© Daily Urdu (Blogs)