Aap Kitna Mehanga Tail Khareed Sakte Hain?

آپ کتنا مہنگا تیل خرید سکتے ہیں؟

ایران جنگ کی وجہ سے مشرق وسطی سے دنیا کو تیل کی فراہمی شدید متاثر ہوئی لیکن ماہرین حیران تھے کہ تیل کی قیمتیں ایک حد سے اوپر کیوں نہیں گئیں۔ دراصل مارکیٹ اس امید پر قائم رہی کہ جنگ جلد ختم اور سپلائی بحال ہوجائے گی۔ لیکن یہ امید پوری نہ ہوسکی۔ آبنائے ہرمز بند رہی تو فائننشل ٹائمز کے مطابق چند ہفتوں میں تیل کے اسٹریٹیجک ذخائر ختم ہوجائیں گے۔ اکانومسٹ میگزین کے تجزیہ کاروں کو خدشہ ہے کہ تیل کی قیمت بڑھتے بڑھتے 400 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

آبنائے ہرمز سے تیل کی 20 فیصد عالمی تجارت ہوتی ہے۔ ہنگامی حالات کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ میں وہاں سے چند ایک ہی آئل ٹینکرز روانہ ہوسکے ہیں۔ اس دوران دنیا بھر میں حکومتوں کے اسٹریٹیجک........

© Daily Urdu (Blogs)